• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا آؤٹ لُک منفی سے مستحکم ہونا خوش آئند ہے، رضا باقر

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ موڈیز کی جانب سے  پاکستان کا آؤٹ لُک منفی سے مستحکم کیا جانا خوش آئند ہے، اُن کا کہنا تھا کہ مثبت پیش رفت پاکستان کے مشکل فیصلوں کا اعتراف ہے، شرح مبادلہ مارکیٹ سے ہم آہنگ ہونے سے برآمدی مسابقت بہتر ہوئی ہے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ  شرح تبادلہ مارکیٹ بیس کئے جانے سے مہنگی درآمدات کم ہوئی ہیں۔ مقامی صنعتوں کی درآمدای اشیاء کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھی ہے۔

مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا کہ مشکل فیصلوں نے اسٹاک مارکیٹ کے رجحان کو بہتر کیا ہے، ملکی مالی حالات پائیدار ہوئےہیں، مالی بہتری کے اثرات متوسط اور قلیل آمدنی کے شعبوں تک منتقل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلوں کا اثر متوسط اور قلیل آمدنی والوں پر سب سے زیادہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر باقر رضا نے کہا کہ شرح تبادلہ، قیمتوں کےانتظام اور سرکاری شعبوں کا خسارہ کم ہونے سے مہنگائی بڑھی، روزگار اور آمدنی بڑھانے کے لیےنجی سرمایہ کاری کو درپیش مسائل حل کرنا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی رسد اور ذخیرہ اندوزی کے سدباب سے قیمتیں کم ہونگی، رسد بڑھانےاور ذخیرہ اندوزی کےخلاف مشترکہ  کارروائیوں سے معیار زندگی بہتر ہوگا۔

تازہ ترین