• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپنیز کاخاتون کو اپنا ریپ دیکھنے پر مجبور کرنیوالے شو کو اشتہار نہ دینے کا اعلان

روم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین کے ایک رئیلٹی شو میں شریک خاتون کو اپنا’ ʼمبینہ ریپ‘ دیکھنے پر مجبور کردیا گیا جس کے بعد کمپنیوں نے اس شو کے لیے اشتہارات نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔بگ برادر یا بگ باس کے اسپین میں نشر کیے جانے والے ورژن میں یہ واقعہ کارلوٹا پراڈو نامی خاتون کے ساتھ پیش آیا۔اس خاتون کو ڈیری روم میں بھیج کر ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں شو میں شریک ایک شخص نے اس وقت ان کا ریپ کیا جب کارلوٹا بے ہوش تھیں۔ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو دیکھتے ہوئے خاتون کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور انہوں نے کہا ʼخدارا، اس کو روک دیں، پلیز، مگر ویڈیو چلتی رہی اور ایک آواز نے کہا ʼہمارے خیال میں آپ کو یہ دیکھنا چاہیے کارلوٹا۔شو کا یہ سین ٹی وی پر نشر نہیں کیا گیا مگر اسپین کے میڈیا میں اس بارے میں اطلاعات شائع ہوگئیں۔اس کمرے میں جانے تک کارلوٹا پراڈو کو کوئی اندازہ نہیں تھا کہ ایک رات پہلے ان کے ساتھ کیا ہوا تھا،رئیلٹی شو کے دوران کارلوٹا کے اُس شخص سے اچھے مراسم ہوگئے تھے۔فوٹیج کے مطابق جوز ماریہ لوپز نے بے ہوش خاتون کا ریپ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد شو کی پروڈکشن ٹیم نے اسپیکر کے ذریعے مداخلت کی۔خاتون کے ساتھ اس سلوک کا انکشاف ایک ڈیجیٹل اخبار ایل کانڈینشنل میں ہوا اور پھر شو کو اشتہارات دینے والی 40 سے زائد کمپنیوں نے رئیلٹی شو سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا۔یہ شو گزشتہ 19 سال سے مسلسل اسپین کے ایک ٹی وی پر نشر ہورہا ہے اور اسے بنانے والی کمپنی اینڈیمول شائن گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ بغیر کسی ماہر نفسیات یا کسی اور فرد کی موجودگی کے بغیر مبینہ ریپ کی ویڈیو دکھانا ایک غلطی تھی۔بیان میں کہا گیا ʼہم کارلوٹا کے ساتھ ڈیری روم میں ہونے والی گفتگو پر شرمندہ ہیں۔جوز ماریہ لوپز کو شو سے نکال دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین