• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نچلے طبقات کو تعلیم یافتہ بناکر مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے، عمران اسماعیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ تعلیم سے ہی معاشرے میں غربت اورنا انصافی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔نچلے طبقوں کو تعلیم یافتہ کرکے ہی ایک مثبت معاشی تبدیلی کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اقرا یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چانسلر ارم لاکھانی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی،جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ،اساتذہ ،طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔وائس چانسلر وصدر اقرا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نےکہا کہ اقرا یونیورسٹی نےبین الاقوامی جامعات کی عالمی رینکنگ کیو ایس میں بھی جگہ بنا کر اپنی عالمی حیثیت منوالی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقرایونیورسٹی کا میڈیکل کالج قائم کررہے ہیں۔اس موقع پر جامعہ کے 840طلبہ اسناد تفویض کی گئیں۔

تازہ ترین