آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آغا خان یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد، 350طلبہ کو ڈگریاں و ڈپلومہ دئیے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آغا خان یونیورسٹی کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں 350طلبا کو اسنا د تفویض کی گئیں ۔جلسہ تقسیم اسناد کی مہمان خصوصی وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر تھیں ۔اس موقع پر آغا خان یونیورسٹی کے صدر فیروز رسول،فیکلٹی کے اراکین ، ڈاکٹرز، نرسز ، مڈوائفز، پیرامیڈیکس ، فارغ التحصیل طلبا کے اہلخانہ اور مختلف شعبے ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر مایازاہد خان کو2019میڈیکل کالج بیسٹ گریجویٹنگ اسٹوڈنٹ ایوارڈدیا گیا جبکہ چار میں سے تین امتحانات میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کر نے پر انہیں طلائی تمغہ بھی دیا گیا ۔

تعلیم صحت خواتین سے مزید