• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات، ٹریفک حادثات میں 2 خواتین جاں بحق، بچوں سمیت 5 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف واقعات اور ٹریفک حادثات میں 2خواتین جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت5افراد زخمی ہو گئے،گذری پنجاب چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 40سالہ خاتو ن نائیلہ زوجہ حامد ،6سالہ قرات دختر حامد ،17سالہ عمر اور 15سالہ فدازخمی ہو گئے ،جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا،زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ماڑی پور روڈ لکڑگودام کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 40سالہ مہتاب ولد عبدالحلیم زخمی ہو گیا ،جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ،زخمی بلدیہ ٹاون کا رہائشی ہے، نیو کراچی سیکٹر11-eمکان نمبر2/16سے 24سالہ حسن آراء کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال لایا گیا تاہم طبیعت نہ سنبھلنے پر اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا،ایس ایچ او طاہر خان کے مطابق پیر کی شام خاتون نیو کراچی میں واقع اپنے سسرال سے لڑکر اپنے میکے آئی ،خاتون دمے کی مریضہ تھی ڈاکٹرز کے مطابق متوفیہ کی موت طبعی ہے، ایک خاتون کرنٹ لگنے جاں بحق ہوئی۔

تازہ ترین