• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ادارے اسپیشل افراد کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں، ناصر حسین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29ہزار اسپشل افراد ایتھلیٹ کی تربیت حاصل کرچکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر سروسز ڈپارٹمنٹ میں ایڈیشنل سیکریٹری کو تعینات کیا گیا ہے،وزیر بلدیات نے کہا کہ خصوصی افراد کی بحالی سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر اسپشل افراد کی بحالی کے لیے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں میں اسپشل افراد کے لیے ملازمتوں کے کوٹہ پر مکمل عمل کیا جارہا ہے، سید ناصر حسین شاہ نے کھیل کے میدان میں اسپشل افراد کی بھرپور کامیابیوں پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ملک کا واحد صوبہ ہے جوکہ اسپشل افراد کے لیے سب سے زیادہ عملی اقدامات کررہا ہے،اسپشل اولمپئن پاکستانی کھلاڑی پورے ملک و قوم کا فخر ہیں،کھیل کے میدان میں بھی اسپشل افراد دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں،انھوں نے محکمہ بلدیات کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام بلدیاتی ادارے اسپشل افراد کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں اس لیے کہ تھوڑی سی توجہ اسپشل افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بناسکتی ہے، انھوں نے مزید ہدایت کی کہ بلدیاتی اداروں میں کام سے آنے والے اسپشل افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

تازہ ترین