• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے ساتھ معاہدے پر دستخط پاکستان 93.5 ملین ڈالرز دے گا

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اور روس کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت پاکستان روس کو 93.5 ملین ڈالرز(14 ارب 51 کروڑ 58 لاکھ روپے)واپس کرے گا،یہ رقم پاکستان اور روس کے درمیان سابق سوویت یونین کے وقت کا ایک تنازع تھا جو اب ایک معاہدے کے تحت حل کرلیا گیا ہے۔روس کی جانب سے معاہدے پر نائب وزیر خزانہ سرگئی سٹارچک اور پاکستان کی طرف سے سفیر قاضی خلیل اللہ نے دستخط کیے۔روس پاکستان میں مختلف سیکٹرز جن میں پہلے توانائی اور اسٹیل انڈسٹری میں 8 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا،1980 کی دہائی میں سوویت یونین نے پاکستان سے ٹیکسٹائل اور دیگر مصنوعات درآمد کی تھی اور اس مقصد کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان میں دو بینک اکائونٹ کھولے تھے،تاہم سوویت یونین ٹوٹ جانے کے بعد کچھ پاکستانی ایکسپورٹرز کو ان کے سامان کی رقم نہیں ملی،1996 میں سندھ ہائی کورٹ نے نیشنل بینک آف پاکستان کے روسی بینک اکائونٹس سے محدود فنڈز کی منتقلی کرائی تھی۔
تازہ ترین