کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب انکوائری اور ضمانتوں سے متعلق سابق وفاقی وزیر اعجاز حسین جاکھرانی سمیت دیگر کی درخواستوں کی سماعت سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے درخواستیں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی عدالت میں منتقل کردیں۔منگل کو چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سر براہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل 2رکنی بنچ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب انکوائری اور ضمانت سے متعلق سابق وفاقی وزیراعجاز حسین جاکھرانی سمیت دیگر کی درخواستوں کی سماعت کی تاہم چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے درخواستوں کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے درخواستیں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی عدالت میں منتقل کردیں۔