• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذوروں کیلئے وفاق،صوبوں میں وزارتیں قائم کی جائیں، سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے 3دسمبر عالمی یوم معذوروں کے حوالے سے منصورہ میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک ویلفیئر اسٹیٹ بنانے کیلئے باہمت پاکستانیوں کی طرف سے ”چارٹر آف ڈیمانڈ“ پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ معذور افراد کے حقوق کی نگرانی کیلئے وفاق اور صوبوں میں وزارتیں قائم کی جائیں، ملازمتوں میں کوٹہ اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے،معذور افراد کا الگ سے کوڈ آف کنڈکٹ بنایا جائے۔ ایسے باہمت اور اسپیشل افراد جنہوں نے کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں ان کوقومی سطح پر ایوارڈز دیئے جائیں۔ملک کے ہر اسپتال میں اسپیشل اور باہمت افراد کیلئے الگ شعبہ قائم کیا جائے۔معذوروں کیلئے ضرورت کے مطابق سہولت ، سفید چھڑی،وہیل چیئر، آلہ سماعت اور مخصوص کتب کا اہتمام کیا جائے۔علاج اور ادویات کی فری فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔بلدیاتی اداروں اور قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں معذور افراد کیلئے مخصوص نشستیں رکھی جائیں۔ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر معذور افراد کی مختلف کیٹگریز کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔
تازہ ترین