• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارت کا خلائی مشن ماحول کیلئے خطرناک ہے، فواد چوہدری

بھارت کا خلائی مشن ماحول کیلئے خطرناک ہے، فواد چوہدری  


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کا غیرذمہ دارانہ خلائی مشن ماحول کے لیے خطرناک ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں فواد چوہدری نے ایک بار پھر بھارت کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت خلائی آلودگی (خلاء میں ملبے) کا بہت بڑا ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ خلائی مشن پورے ایکو سسٹم کے لیے خطرناک ہیں، عالمی تنظیموں کو بھارتی اقدام کا سخت نوٹس لینا چاہیے ۔

تازہ ترین