کراچی آرٹس کونسل دنیا بھر کی ثقافتوں کو جوڑنے کا کام کر رہا ہے، فرانسیسی سفیر
پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر نکولس گالے نے اپنی اہلیہ کیملیا گالے کے ہمراہ کراچی آرٹس کونسل کا دورہ کیا۔ فرانسیسی سفیر نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 “میں جاری ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے آرٹس کونسل آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔