آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

تُرکی میں ہماری شادی کی خبریں جھوٹی ہیں، احد رضامیر

 احد رضا میر نے اپنی اور سجل علی کی ترکی میں شادی کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی


اداکار احد رضا میر نے اپنی اور اداکارہ سجل علی کی ترکی میں شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔

گزشتہ روز معروف اداکار احد رضا میر کے انٹرویو کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ہوئی جس میں  جب احد رضا میر سے ترکی میں اُن کی شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ ’میں اِس پر کیا بولوں، یہ سب خبریں جھوٹی ہیں۔‘

احد رضا میر نے کہا کہ ’ میری طرف سے کوئی بھی ایسا بیان نہیں آیا ہے جس میں، میں نے یہ کہا ہو کہ میں اور سجل علی تُرکی میں شادی کریں گے،‘ اُنہوں نے کہا کہ ’لوگ سوشل میڈیا پر ہماری شادی کے متعلق جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’شادی ضرور ہوگی لیکن ترکی میں ہوگی، یہ جھوٹ ہے۔‘ اداکار نے کہا کہ ’میں نے موبائل اُٹھایا اور جیسے ہی سوشل میڈیا استعمال کرنے لگا تو دیکھا کہ لوگوں نے پوسٹ شیئر کی ہوئی ہیں کہ احد اور سجل اگلے سال ترکی میں شادی کر رہے ہیں، مجھے یہ دیکھ کر بہت ہنسی آئی کہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ معروف ادکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی منگنی رواں سال 6 جون کو ہوئی تھی۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید