• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے من گھڑت بیانیہ پیش کیا، فردوس اعوان

شہباز شریف نے من گھڑت بیانیہ پیش کیا، فردوس اعوان


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے من گھڑت بیانیہ پیش کیا، عمران خان کو نیازی ہونے پر فخر ہے۔

شہباز شریف کی لندن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بننے کے عدالتی فیصلے پر بھی مٹھائیاں بانٹی تھیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ شہباز شریف لندن میں پریس کانفرنس کے بجائے مقدمات کا سامنا کریں۔

فردوس اعوان نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ملک سے لوٹی ہوئی دولت ٹی ٹیز کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نیازی ہونے پر فخر ہے، شہباز شریف اپنا حسب نسب قوم کو بتادیں،’میاں‘ لقب ہے، ذات ہے یا شوقیہ خطاب؟

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر خود بتادیں ورنہ تعارف کرانے کی ذمہ داری بھی ہمیں انجام دینی پڑے گی۔

تازہ ترین