• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرا یونیورسٹی میڈیکل کالج اور اسپتال قائم کرے گی، ڈاکٹر وسیم قاضی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا ہے کہ اقرا یونیورسٹی نے اپنا میڈیکل کالج اور 350 بیڈز پر مشتمل اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ابتائی طور پر 75 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 50 ایکڑ پر محیط جامعہ کا ایک کیمپس ملیر میں بھی قائم کیا جارہا ہےجو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے آراستہ ہوگا۔اقرا یونیورسٹی کی گورننگ کونسل نےانٹرپرینیورشپ کلچر کے فروغ کیلئے جامعہ کے طلبہ کیلئے اپنے بزنس اور اسٹارٹ اپز کے قیام کیلئے 5 کروڑروپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔اقرا یونیورسٹی پاکستان کی پہلی جامعہ ہے جس نے پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ پروگرام شروع کیا ہے جس میں دنیا بھر کے اساتذہ اورریسرچرز شرکت کرینگے۔اقرا یونیورسٹی میں دنیا کےمختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 13 بین الاقوامی اسکالرز بھی مستقل فیکلٹی ممبران کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔وہ لائق طلبہ جو اعلیٰ کارگردگی رکھتے ہیں مگر مالی طور پر کمزور ہیں ان کیلئے وظائف اور قرض حسنہ کی مد میں 10 کروڑ روپے دئیے جاچکے ہیں ۔

تازہ ترین