کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (ایس ایم ڈی سی) کی منظوری کا بل جلد اسمبلی میں پیش کیا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو مختلف امراض سے محفوظ رکھنے کے لئے والدین کی زمداری ہے کہ وہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔