اسلام آباد، لاہور (نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج جمعرات کو ہوگی، وفاقی حکومت نے ایڈووکیٹ علی ضیاء باجوہ کو مشرف غداری کیس میں پراسیکیوٹر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری مقدمے میں پیروی کیلئے قانون دان علی ضیا باجوہ کو وکیل مقرر کردیا۔