اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی میں حکومت نے گوادر پورٹ اتھارٹی آرڈیننس ترمیمی بل کے علاوہ متعدد آرڈیننس پیش کئے جس پر پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے قانون منظور کروائیں آئین کے تحت قانون سازی کی جائے، کل سینیٹ میں یہ مسترد ہو جائینگے ساری کارروائی بے وقت ہو جاتی ہے۔جبکہ احسن اقبال نے کہا کہ قانون سازی کو بلڈوز نہ کیا جائے۔