• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کوصحت کے مسائل کا سامنا،خدمت کے دعوے کھوکھلے،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان نیلم یوسف کے پہلے سوال کیا عدالتی کمیشن کو مشرف کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے جانا چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئےتجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ہے، پرویز مشرف نے آئین کو معطل کیا اس کے بعد ان کے ملک کی خدمت کے دعوے کھوکھلے پڑجاتے ہیں، شہباز شریف اگر اپنے اوپر الزامات کیخلاف عدالت نہیں جاتے تو قصوروار تصور کیے جائیں گے۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ پرویز مشرف کی صحت ایسی نہیں کہ وہ سفر نہیں کرسکتے ہیں، عدالتی کمیشن کو پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے بیرون ملک جانا چاہئے۔
تازہ ترین