• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم کی وفاقی توانائی کے لیے ریگولیٹری باڈی CREG کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بیلجیئم میں چار لاکھ گھرانے صرف سردی کے باعث غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس غربت میں اضافے کا سبب سردی سے بچاؤ کے لیے بجلی کا زیادہ استعمال ہے، فیڈرل باڈی کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں بجلی کی قیمتوں میں 62 گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت لوگ اپنی آمدن کا 15 سے 20 فیصد صرف توانائی کے حصول پر خرچ کر رہے ہیں جبکہ سردیوں میں اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی طور پر ان لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جو اپنے گھروں کو گرم کرنے کے لیے بجلی کی مشینیں استعمال کرتے ہیں ۔

فیڈرل باڈی اس صورتحال کو ’توانائی کے باعث غربت کا بحران‘ قرار دے رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت چار لاکھ چالیس ہزار گھرانے حکومت کی جانب سے بجلی کے بل کی مد میں اعانت کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں جبکہ گیس کی مد میں اعانت حاصل کرنے والے گھرانوں کی تعداد 270000 ہے ۔

یہ اعانت حاصل کرنے والوں میں معذور، کم آمدنی والے لوگ، پنشنرز اور مختلف وجوہات کی بنا پر سوشل ہائوسنگ حاصل کرنے والے نوجوان شامل ہیں ۔

تازہ ترین