کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلامیہ کلب (بی) نے آل کراچی انٹر کلب ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ فاتح ٹیم نے فائنل میں اسلامیہ کلب (اے) کو 0-3 سے شکست دیکر ٹائٹل کا حصول ممکن بنایا۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر سید محمد سبطین اور ڈی اے سن سیٹ کلب کے جنرل سیکریٹری کرنل نعیم اظہر نےفاتح ٹیم کو15 ہزار اوررنر اپ ٹیم کو10ہزار روپےنقد انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر کراچی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عارف خان، اورافتخار حسین اور حسن حیدر بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی سید محمد سبطین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی ٹی ایف ملک میں کھیل کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے فاتح ٹیم کو15 ہزار اوررنر اپ ٹیم کو10ہزار روپے انعام میں دیئے۔