• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنٹرل پنجاب کے کرکٹر ظفر گوہر پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نےقائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پرسنٹرل پنجاب کے کرکٹر ظفر گوہر پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کردیا ۔ ظفر گوہر کو اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں سدرن پنجاب کے خلاف دسویں راؤنڈ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے سے متعلق لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔میچ کے دوران سنٹرل پنجاب کی پہلی اننگز میں ظفر گوہر امپائر کی جانب سے ایل بی ڈبلیوآؤٹ دئیے جانے کے باوجود کافی دیر کریز پر موجود رہے۔

تازہ ترین