• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان سے کریڈٹ سہولت پر تیل درآمد کے معاہدے کا امکان

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ایک بہت ہی اہم معاہدے حتمی شکل اختیار کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے جس کے تحت آذربائیجان بغیر کسی سرکاری ضمانت کے 100تا 150ملین ڈالر کریڈٹ سہولت کے تحت پاکستان کو پٹرول فراہم کرے گا۔ یہ لچکدار اور لامحدود یا غیر معینہ مدت کا معاہدہ ہوگا جس کے تحت پاکستان آذربائیجان سے اپنی ضروریات کے مطابق پٹرول حاصل کرسکتا ہے۔ تاہم پاکستان کسی بھی قیمت پر آذربائیجان سے پٹرول اٹھانے کا پابند نہیں ہوگا اور مزید اہم بات یہ ہے کہ معاہدے میں ٹیک اور پے (لینا اور ادا کرنا) کی کوئی شق نہیں ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ معاہدے کے مسودے کو دونوں فریقین کی جانب سے حتمی شکل دی جارہی ہے۔
تازہ ترین