• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی عمرنہیں بتاناچاہتی،چیئرمین صاحب آپ نے بڑاحساس سوال کردیایہ نہ ہی پوچھیں

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) اطلاعات و نشریات قائمہ کمیٹی میں اس وقت شرکا کے قہقہے بکھر گئے جب کمیٹی کی خاتون رکن اور چیئر مین کے مابین خاتون رکن کے عمر کے معاملے پر دلچسپ مکالمہ ہوا ۔ اجلاس کے دوران کمیٹی رکن صائمہ ندیم نےکہاکہ ٹی وی ٹاک شوز پر سیاستدانوں کو آپس میں لڑایا جاتا تھا ۔ اس پر چیئر مین کمیٹی جاوید لطیف نے استفسار کیا کہ یہ کب کی بات ہے جب آپ بڑی ہو رہی تھیں ؟ صائمہ ندیم نے جواب دیا کہ میں اپنی عمر نہیں بتانا چاہتی ۔معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی بات پرقہقہے بکھر گئے جب انہوں نے کہاکہ چیئرمین صاحب ! آپ نے بڑا حساس سوال کر دیا ۔ یہ نہ ہی پوچھیں۔
تازہ ترین