• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات وواقعات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، 4زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف حادثات وواقعات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق،4 زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق کورنگی سنگر چورنگی دارالعلوم کے قریب گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم 25سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ،لانڈھی منزل پمپ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 35سالہ محمد نذیر زخمی ہو گیا،اپر گذری چاندنی چوک کے قریب واقع گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے 45 سالہ خاتون الماس سلطانہ زوجہ احمد رضا جھلس کر زخمی ہو گئی ،لا نڈھی بابر مارکیٹ کے نزدیک گاڑی کی ٹکر سے 20سالہ افضل زخمی ہو گیا ،سندھی مسلم ہاوسنگ سوسائٹی کے قریب27سالہ نامعلوم نوجوان زخمی ہو گیا ، چنیسر گوٹھ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 5 سالہ آفاق ولد محمد حنیف جاں بحق ہو گیا، سائٹ اے تھانے کی حدود حبیب بینک چورنگی کے قریب فیکٹری میں کام کے دوران لفٹ سے گر کر مزدور 30 سالہ مراد زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دوران علاج دم توڑ دیا ۔ڈیفنس کے علاقے ڈیفنس فیز 2لائبریری کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے ،اسپتال میں 28سالہ اللہ ڈنو نے دم توڑدیا زخمی کی شناخت31سالہ احمد کےنام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین