• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا نسٹ کا دورہ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے گزشتہ روز نسٹ کا دورہ کیا اور کیمپس میں اجلاس منعقد کیا۔ قائمہ کمیٹی کو نیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر نے یونیورسٹی کے کردار، ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ کمیٹی کا اجلاس سنیٹر مشتاق احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ہنر مند افراد کو تیارکرنا اور ملک میں نئی ٹیکنالوجی کو تیار کرنے کی ضرورت کی وجہ سے اس یونیورسٹی کے قیام کی بنیاد ہیں۔ چیئرمین کمیٹی مشتاق احمد ہمارے ادارے ایسے طالب علم پیدا ہو رہے ہیں جو دنیا میں حیرت انگیز کارنامہ انجام دے سکتے ہیں لیکن ہم معاشرہ میں معمولی تبدیلی بھی نہیں لارہےانہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ یونیورسٹی اپنے مقاصد کو حاصل کر لے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی نہ صرف تعلیم کو فروغ دے گی بلکہ یہ نیشنل کوالیفکیشن فریم ورک کا سبب بھی بنے گی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی کا بنیادی مقصد عملی تجربہ سے روشناس کرانا ہے کمیٹی کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے طالب علموں کو ہفتہ میں دو دن مختلف انڈسٹری کا دورہ کرایا جاتا ہے تاکہ فیلڈ کا تجربہ حاصل کیا جا سکے۔ کمیٹی نے اس بات کو دہرایا کہ اس فیلڈ میں اس وقت ٹیکنالوجی کو کمرشل کرنے کے لئے قانون سازی کے ساتھ مالی وسائل کی اشد ضرورت ہے۔ کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی یونیورسٹی بورڈ میں انڈسٹری اور چیمبر انڈسٹری اور دیگر یونیورسٹی کے نمائندے کو شامل کرنا ضروری ہے تاکہ ضرورت کے مطابق بہتر سے بہتر افرادی قوت پیدا کی جا سکے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی ٹارگٹ2022تک150پی ایچ ڈی ماہرین کو تیار کرنا ہے اس کے علاوہ یونیورسٹی کے مختلف قومی اور عالمی اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہوئے ہیں تاکہ بہتر سے بہتر افرادی قوت تیار کی جا سکے۔
تازہ ترین