• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل یوٹیلیٹی سروس چارجز کے مکمل بقایا جات کی ادائیگی پر صارفین کو 25 فیصد رعایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کے تمام اضلاع میں میونسپل یوٹیلیٹی سروس چارجز اور ٹیکسز (MUCT) بل کے مکمل بقایا جات کی ادائیگی پر صارفین کو 25 فیصد رعایت دینے کی مدت 31؍ دسمبر 2019 تک بڑھا دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں، دریں اثناء بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میونسپل یوٹیلیٹی سروس چارجز نے اکتوبر 2018 تا مارچ 2019 کے میونسپل یوٹیلیٹی سروس چارجز اور ٹیکسز کے بلز صارفین کو جاری کردیئے ہیں، شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے میونسپل یوٹیلیٹی بلز مقررہ تاریخوں تک جمع کرادیں تاکہ انہیں تمام واجبات کی یکمشت ادائیگی پر 25 فیصد رعایت کی سہولت حاصل ہوسکے، بلدیاتی خدمات کی بلارکاوٹ فراہمی اور شہر میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا بھرپور انداز سے ساتھ دیں، صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ بل کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا انتظار کئے گئے بغیر اپنا بل موصول ہونے کے فوری بعد جمع کروادیں۔ اگر صارفین کو MUCT بل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات، شکایات یا اپ گریڈیشن کے بارے میں تحفظات ہوں تو وہ میونسپل یوٹیلیٹی سروس چارجز کے دفتر انیکسی بلڈنگ صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین