• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمانڈ افسر کے گھر برتن دھونے سے انکار پر برطرف کیا گیا، سپاہی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ ) لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عاطر محمود نے بار بار برطرف کئے جانےوالے سپاہی کی درخواست پر 2006 ءاور 2007 ءکے چیف آف آرمی سٹاف کے احکامات طلب کرلئے ہیں۔دھیر کوٹ کےظاہر محمد سپاہی نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کےزریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اپنے علاقے کا پہلا فوج میں بھرتی ہونے والا سپاہی تھا۔2006میں کمانڈ افسر کےگھر کے برتن دھونے کے حکم پر عملدرآمد کرنے سے انکار پر غیر حاضر قرار دے کر نوکری سے برطرف کرکے ایک سال کیلئے جیل بھجوادیا گیا۔جیل سے کمانڈر کو خط لکھا جس پرانکوائری کرکے سزا کو کالعدم کرکے نوکری پر بحال کردیا گیا۔کچھ عرصہ کے بعد دوبارہ پہلےوالے کمانڈ افسر نے غیر حاضری پر پھر نوکری سے برطرف کرکے چھ ماہ کی سزا دے کر جیل بھجوادیا اور پاگل قرار دے کر سیل میں بند کردیا گیا۔
تازہ ترین