رواں سال کا آخری سورج گرہن 26دسمبر کو ہوگا،ماہرین موسمیات کہتے ہیں کہ 20سال بعد کراچی سمیت ملک کے جنوبی علاقے مکمل سورج گرہن دیکھیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز صبح 7:30 بجے ہوگا، سورج کو مکمل گرہن 8:37 پر لگے گا، جبکہ اس کا اختتام 1:06 پر ہوجائے گا۔
ماہرین موسمیات کہتے ہیں کہ پاکستان کے تمام جنوبی علاقے 20 سال بعد مکمل سورج گرہن دیکھیں گے، آخری بار ایسا 11 اگست 1999 کو ہوا تھا، اس دوران شام 5:26 خاص طور پر کراچی میں سورج مکمل گرہن ہوگیا تھا اور شام ایک لال اندھیری رات میں تبدیل ہوگئی تھی۔
گرہن کے دوران سورج کا 100 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ گیا تھا، اب 20 سال بعد 26 دسمبر کو سورج کو مکمل گرہن لگے گا، سورج گرہن جنوبی پاکستان خاص طور پر ساحلی علاقوں کراچی اور گوادر میں سب سے زیادہ ہوگا ۔
ساحلی علاقوں میں سورج کا تقریباً 80 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ جائے گا، سورج گرہن کے دوران دن کا وقت کچھ رات میں تبدیل ہو جائے گا۔
سورج گرہن پاکستان کے باقی تمام علاقوں میں بھی دیکھا جاسکے گا۔