• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکوؤں سمیت 4 افراد ہلاک


امریکا میں ایک پولیس انکاؤنٹر میں 2 ڈاکوؤں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس نے ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے ٹرک پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 2 ڈاکوؤں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جیولری شاپ میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے دو ڈاکو مارے گئے۔

مارے گئے افراد میں ٹرک ڈرائیور بھی شامل تھا جسے ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا تھا جبکہ موقع واردات پر ایک کار میں موجود شخص بھی فائرنگ کی زد میں آ گیا تھا۔

تازہ ترین