• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اُردو کانفرنس ،شہناز نور اور کشمیر احمد کیلئے اعتراف کمال ایوارڈز

عالمی اُردو کانفرنس کے دوسرے دن کے موقع پر معروف شاعرہ شہناز نور اور شاعر کشمیر احمد عطاءاللّٰہ کے لیے اعتراف کمال ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقدہ بارہویں عالمی اُردو کانفرنس کے دوسرے روز یارک شائر ادبی فورم اور آرٹس کونسل کے تعاون سے یارک شائر اعتراف کمال ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف شاعرہ شہناز نور اور شاعر کشمیر احمد عطاءاللّٰہ کو یارک شائر کمال فن ایوارڈز صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور ایاز محمود نے پیش کیے۔

تقریب میں عنبرین حسیب عنبر، آفتاب مضطر، ڈاکٹر فاطمہ حسن، ثمن شاہ، ڈاکٹر نسیم انصاری، رضا علی عابدی بھی موجود تھے۔ تقریب کی نظامت غزل انصاری نے کی۔

تازہ ترین