• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ، کمسن بچی سے زیادتی اورقتل میں قریبی عزیز ملوث

ٹھٹھہ کی تحصیل گھوڑا باڑی کے نواحی علاقے میں کم سن بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کی واردات میں قریبی عزیز ملوث نکلے، ملزمان نے محض بیس روپے خرچہ دینے کے بہانے بچی کو ورغلایا۔

ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر سیٹھار کے مطابق 8 سالہ بچی دعا کو گزشتہ روز زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا، لاپتہ بچی کی لاش گاؤں کے کھیتوں سے ملی تھی۔

آئی جی سندھ سید کلیم امام نے اس واردات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر پولیس نے 24 گھنٹے میں واردات کا سراغ لگا کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان مقتولہ کے قریبی عزیز ہیں، جنہوں نے ابتدائی بیان دیا ہے کہ انہوں نے بچی کو 20 روپے خرچہ دینے کے لیے ورغلایا اور اغواء کر کے کیلے کے کھیت میں لے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کے حوالے سے اعتراف جرم کر لیا، ان کی نشاندہی پر مقتولہ کے کپڑے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واردات کے وقت ملزمان کے پہنے ہوئے کپڑے بھی ضبط کر لیے گئے، جن سے واردات اور زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔

ضبط کی  گئے کپڑے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیئے گئے ہیں، ٹھٹھہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تازہ ترین