• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 5 کی ڈرافٹنگ, پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگری فائنل


پی ایس ایل 5 کی ڈرافٹنگ, پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگری فائنل


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے لیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، 6 فرنچائز نے پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

پی ایس ایل 4 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹگری میں اپنی پہلی چوائس انگلینڈ کے جیسن رائے کو قرار دیا۔

ڈرافٹنگ کے عمل کے دوران پلاٹینم کیٹگری میں دوسری پک چوائس لاہور قلندرز کو ملی، جس نے آسٹریلیا کے کرس لین کو چن لیا۔

اس کیٹگری میں تیسری پک ملتان سلطانز کی تھی، انہوں انگلش آل راؤنڈر معین علی کا انتخاب کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹگری میں جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے انگلش کھلاڑی ایلکس ہیلز کو پلاٹینم کیٹگری میں چنا، پلاٹینم کیٹگری میں اپنی دوسری پک میں ملتان سلطانز نے رائیلی روسو کا انتخاب کیا۔

رائیلی روسو پی ایس ایل کے تمام ایڈیشن میں شرکت کرچکے ہیں، وہ ملتان سلطانز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

پلاٹینم کیٹگری میں اپنی دوسری پک کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقی کرکٹر کولن انگرام کو ٹیم میں شامل کرلیا، یوں پلاٹینم کیٹنگری میں چوائس کا عمل پورا ہوا۔

پشاور زلمی سے ڈائمنڈ کیٹگری کے پہلے راؤنڈ کا آغاز ہوا، جس نے انگلش ٹیم کے ٹام بینٹن کو اپنا انتخاب قرار دیا جبکہ دوسرے راؤنڈ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ان کی چوائس رہے۔

ڈائمنڈ کیٹگری میں کراچی کنگز نے اپنی چوائس کرس جارڈن کو قرار دیا جو گزشتہ سیزن میں پلاٹینم کیٹگری میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

اس کیٹگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےآسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ کو اپنا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے ڈائمنڈ کیٹگری میں اپنی پہلی چوائس پاکستانی کھلاڑی ذیشان اشرف کو قرار دیا جبکہ دوسری چوائس کے لیے انگلش ٹیم کے روی بوپارہ کے حق میں فیصلہ دیا۔

گولڈ کیٹگری کے پہلے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے انگلش کھلاڑی سمت پٹیل جبکہ دوسرے راؤنڈ میں سری لنکا کے پرسنا کو اپنی چوائس قرار دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے گولڈ کیٹگری کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے رومان رئیس اور دوسرے مرحلے میں انگلینڈ کے فل سالٹ کو منتخب کیا۔

گولڈ کیٹگری میں ملتان سلطانز نے پاکستان کے سہیل تنویر اور دوسرے راؤنڈ میں پاکستان ہی کے خوشدل شاہ کو ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے گولڈ کیٹگری میں اپنی پہلی چوائس تین سال کی پابندی کے بعد پی ایس ایل کرکٹ میں لوٹنے والے پاکستانی کرکٹر شرجیل خان کو قرار دیا۔

پشاور زلمی نے گولڈ کیٹگری میں اپنی چوائس انگلینڈ کے لیام ڈاؤسن کو قرار دیا جبکہ دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے محمد محسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

گزشتہ برس کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گولڈ کیٹگری میں آسٹریلیا کے فواد احمد کو پہلی چوائس جبکہ پاکستان کے سہیل خان کو دوسرے مرحلے میں منتخب کیا۔

پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹنگ کی تقریب جیو سوپر پر براہ راست نشر کی گئی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) احسان مانی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس ایڈیشن میں کراچی، لاہور، ملتان اور روالپنڈی میں ایونٹ کے میچز ہوں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان پی ایس ایل 4 کے چیمپئن سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی ٹیم بنائیں گے اور اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی اچھے کھلاڑی دستیاب ہیں، مضبوط ٹیم بنے گی۔

چیئرمین لاہور قلندر فواد رانا نے کہا کہ نیا ٹیلنٹ سامنے لارہے ہیں، نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

لاہور قلندر کے کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ جیت کے جتنے سب کے چانسز ہیں اتنے ہی لاہور قلندرز کے بھی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ 4 سال سے جو نتائج نہیں آئے وہ اب آئیں گے۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ ان کی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے سرپرائز رہنے دیں۔

تازہ ترین