• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افشاں لطیف کا تحفظ کے لیے چیف جسٹس و آرمی چیف کو خط


لاہور میں کاشانہ ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے اپنے تحفظ کے لیے چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف سے رجوع کرلیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف کے نام خط میں کاشانہ ویلفئیر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کہا ہے کہ الزامات واپس لینے کے لیے ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

انہوں نے خط میں مطالبہ کیا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: افشاں لطیف کے الزامات ڈرامہ ہیں، چیئرمین پنجاب بیت المال

افشاں لطیف نے چند روز قبل الزام لگایا تھا کہ کاشانہ میں مقیم کم عمر لڑکیوں کی شادی کے لئے ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے جس کے بعد ان کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین