• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ جنوبی افریقا کا بحران شدید،چیف ایگزیکٹو موریو معطل

جوہانسبرگ (جنگ نیوز) جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا بحران نیا رخ اختیار کرگیا۔ حکام نے کرکٹ سائوتھ افریقا کے چیف ایگزیکٹو تھبانگ موریو کو معطل کردیا ہے۔ ان پر قواعد کی خلاف وزری کا الزام ہے۔ اس اقدام سے چند گھٹنے قبل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے سی او سمیت تمام بورڈ آفیشلز کے استعفوں کا مطالبہ کیا تھا۔کرکٹ جنوبی افریقا کھلاڑیوں کو معاوضوں کی ادائیگی سمیت کئی اندرونی مسائل سے نبرد آزما ہے۔ اس کے پیش نظر بورڈ کے مرکزی اسپانسرز نے بھی اپنے معاہدے ختم ہونے پر توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ البتہ موریو کی معطلی کے بعد کرکٹرز نے ہڑتال کی دھمکی واپس لے لی اور انگلینڈ کا دورہ جنوبی افریقا پر چھائے شکوک کے بادل چھٹ گئے ہیں۔
تازہ ترین