• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پشاور بی آر ٹی، پختونخوا حکومت کا FIA تحقیقات سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

کےپی حکومت کاFIA تحقیقات سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ


پشاور(این این آئی، مانیٹرنگ سیل) خیبر پختونخوا حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے (بی آر ٹی) کی تحقیقات روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جس سے پشاور بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا حکم دینے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت متحرک ہوگئی ہے۔ 

خیبرپختونخوا حکومت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) تحقیقات روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ منصوبے کی نیب تحقیقات سپریم کورٹ پہلے ہی روک چکی ہے اور دوبارہ کیس نہیں کھولا جاسکتا۔

دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل احمد بٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ سے رجوع کے لیے کیس تیار کرلیا ہے، آئندہ ہفتے جمع کردیں گی۔

تازہ ترین