• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی میں منگیتر کیساتھ مل کر بہن کو قتل کرنے والی لڑکی علوینہ بری

کراچی میں منگیتر کیساتھ مل کر بہن کو قتل کرنے والی لڑکی علوینہ بری 


کراچی (ٹی وی رپورٹ) منگیتر کے ساتھ مل کر بہن کو قتل کرنے والی لڑکی علوینہ اور دیگر ملزمان بری ہوگئے۔

5 دسمبر 2017 کو کراچی کے علاقے ملیر میں 16 سالہ علینہ کو اس کی بہن علوینہ نے منگیتر کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا تاہم کچھ ہی دنوں میں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا جنہوں نے میڈیا کے سامنے قتل کا اعتراف کیا تھا۔

ملزمان علوینہ، مظہر، احسن اور عباس کے خلاف سعود آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم اب ماڈل کورٹ شرقی نے نوجوان لڑکی کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے علوینہ اور دیگر ملزمان بری کردیا۔

مقتولہ اور ملزمہ کے والد ندیم کے معاف کرنے پر عدالت نے ملزمان کو بری کیا۔یاد رہے کہ 2017 میں علوینہ نے بہن کے قتل کوڈکیتی کے دوران ہلاکت کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

واقعے کے روز علوینہ نے خود کو معصوم ظاہر کرنے کے لیے اپنے سر اور بازو پر خود زخم لگائے اور اہلخانہ اور پولیس کو بتایا کہ ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے علینہ کو قتل اور اسے زخمی کیا۔

لواحقین نے پولیس کو دیے گئے بیان میں ہزاروں روپے مالیت کے سونے کے زیورات، نقدی اور موبائل فون جانے کا بھی ذکر کیا تھا۔

تازہ ترین