• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی فضائیہ کے اہلکار کی امریکی نیول بیس پر فائرنگ سے 3 ہلاک

کراچی (نیوزڈیسک)سعودی فضائیہ کے اہلکار نے امریکی نیول بیس پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا،حملہ آورسعودی اہلکارامریکا میں سول ایوی ایشن کی ٹریننگ کررہا تھا،بعدازاں پولیس نےبھی حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں پنساکولا کے امریکی بحری اڈے پر جمعے کی علی الصبح ایک مسلح شخص نے فائر کھول دیا، جس کی زد میں آ کر تین افراد ہلاک ہو گئے۔فلوریڈا کے گورنر رون دی سا نتس نے اخبار نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ مسلح حملہ آور سعودی فضائیہ کا رکن تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق حکام نے اس مسلح شخص کا نام ظاہر نہیں کیا، جنھیں پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔نیو یارک ٹائمز نے بحریہ کے اڈے کے کمانڈنگ افسر، کیپٹن ٹموتھی ایف کنسیلا جونیئر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’’حملہ آور شہری ہوابازی میں تربیت حاصل کر رہا تھا‘‘۔امریکا کی ریاست ہوائی میں فوجی اڈے پر حملہ ہونے کے ایک روز بعد ریاست فلوریڈا میں نیول بیس پر یہ حملہ ہوا ہے۔مقامی میڈیا کی رپوٹس میں کہا گیا کہ بیس میں عمومی طور پر تقریباً 16 ہزار فوجی اہلکار اور 7 ہزار سے زائد عام شہری موجود ہوتے ہیں، جبکہ یہ فلائٹ اسکواڈرن کا اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا گڑھ ہے۔یہ امریکی بحریہ کے پائلٹس کی ابتدائی تربیت کا مرکز ہے اور سے ʼنیول ایوی ایشن کا گہوارہ کہا جاتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی بحریہ کے ایک اہلکار نے ریاست ہوائی میں واقع تاریخی فوجی اڈے پرل ہاربر میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا، بعد ازاں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارلی تھی۔
تازہ ترین