اسلام آباد (طاہر خلیل)جسٹس الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔جسٹس الطاف ابراہیم قریشی الیکشن کمیشن کے پنجاب سے ممبر ہیں جسٹس الطاف ابراہیم قریشی اس وقت سینیئر ممبر کمیشن ہیں ابھوں نے حلف چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کے ریٹائر ہونے کے بعد اٹھایا ہے۔ ممبر الیکشن کمیشن کےپی کے جسٹس (ر) مسز ارشاد قیصر نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیا، حلف برداری تقریب میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب اور سینئر حکام موجود تھے ، قائم مقام چیف الیکشن کمشنر آنے کے باوجود الیکشن کمیشن کی آئینی حیثیت پر والیہ نشان برقرار ہے اور 2 ارکان کی موجودگی میںالیکشن کمیشن انتظامی نوعیت کے معاملات تو نمٹاسکے گا ، لیکن ضمنی انتخاب ، بلدیاتی الیکشن یا انتخابی عذرداری کیلئے کیلئے الیکشن ٹربیونل قائم کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کر سکیں گے ، حکومت اپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تقرری نہیں ہو سکی ، خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اب پیر کی بجائے آئندہ بدھ کو ہو گا۔