• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیاب جوان پروگرام معماروں کی کامیابی کی ضمانت ہے، فردوس عاشق


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قرضوں کی فراہمی وزیر اعظم کے نوجوانوں سے کیے عہد کی پاسداری کی جانب قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں نوجوانوں کی قرض کے لیے دلچسپی عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان پر اعتماد ہے، تاہم کامیاب جوان پروگرام کے تحت تمام قرض میرٹ پر دیے جائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلےمرحلے میں 100 ارب روپےمختص کیے ہیں، چھوٹے، درمیانے درجے کی صنعت اور کاروبار کرنے والے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے مشن پر کاربند ہے، وزیر اعظم کا یقین ہے کہ قوم اور معاشرہ میرٹ کو فروغ دے کر فلاح اور ترقی پائے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر کہا کہ وہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے والےنوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔

تازہ ترین