• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوانِ صدر کو عوام کے لیے کھول دیا گیا


ایوانِ صدر کے دروازے عام عوام کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔

صدر پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق ایوانِ صدر آج دوپہر 2:30 بجے تک عوام کے لئے کھلا رہے گا اور ایوانِ صدر میں داخلے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایوان صدر میں داخلے کے خواہش مند افراد کو شناختی کارڈ ساتھ لے کر آنا لازمی ہے، اس کے بغیر ایوانِ صدر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس کے علاوہ ایوانِ صدر میں جانے کے لیے عام عوام کو موبائل فونز اور بیگ ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

تازہ ترین