• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن زدہ چہروں کے پیچھے قوم کا نہیں اپنا درد ہے، فردوس عاشق

کرپشن زدہ چہروں کے پیچھے قوم کا نہیں اپنا درد ہے، فردوس عاشق


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ کے سیاسی نابالغ کو پتا ہونا چاہیے کہ اس کی پارٹی کی قیادت کا دامن کرپشن سے داغ دار ہے۔ ان کرپشن زدہ چہروں کے پیچھے قوم کا نہیں اپنا درد ہے۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز کے ہٹے کٹے بھائی والد کے ساتھ موجود ہیں۔ پھر بھی سزا یافتہ خاتون انسانی ہمدردی کی بنیاد پر باہر جانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیگی ترجمانوں نے اٹھارہ سوالوں کا جواب نہیں دیا، شہباز شریف کی کرپشن کی عجب کہانی کا ان سوالات کے ذریعے پیچھا کرتے رہیں گے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ سندھ کے سیاسی نابالغ جو کراچی میں بیٹھ کر بیان دے رہے ہیں، ان کی جماعت کے سپریم کمانڈر کی آٹھ بے نامی جائیداد ضبط ہوئی ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ جن کے دامن اس حد تک بدبو دار اور داغدار ہیں وہ عمران خان کے صاف شفاف کردار پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب کو پندرہ ماہ میں سات منصوبے نصیب ہوئے، پنجاب حکومت ہر ہفتے ایسے کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرکے حکومت کو ٹارگٹ سے نہیں ہٹا سکتے، جہاں جہاں جائیں گے قانون اُن کا پیچھا کرے گا۔

تازہ ترین