آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میرپورخاص: حادثات میں دو خواتین ہلاک ،نوجوان کا اقدام خودکشی

میرپورخاص (نامہ نگار) میرپورخاص میں خاتون نے خودکشی کرلی،جبکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونےوالی خاتوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا،ادھرسود خوروں کے خوف سےایک نوجوان کا اقدام خودکشی، پو لیس نےسیال گوٹھ میں ایک گھر میں بیس سالہ شادی شدہ خاتون شریمتی پونی کی لاش اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال پہنچا دیا،جبکہ کوٹ غلام محمد میں رہائش پذیر متوفیہ کے ورثہ نےلڑکی کی موت پر خد شات کا اظہار کیا ہے،پوسٹ مارٹم اور تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے. دوسری جانب گزشتہ دنوں میرپورخاص کے علاقہ جمناداس کالونی میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آمنہ اور اس کا شوہر عبدالغفور شدید زخمی ہوگیا تھا،جو کراچی میں زیر علاج تھے،جہاں آمنہ خالق حقیقی سے جا ملی۔دریں اثناء انور مسیح نامی ایک نوجوان نے بھاری مقدار میں زہریلی دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال پہنچادیا گیا۔

سندھ بھر سے سے مزید