• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ : ہندو پنچائت کی پچاس سال سے زیر قبضہ ز مین وا گزار

نواب شاہ( بیورو رپورٹ)ہندو پنچائت کی پچاس سال سے سرکاری قبضے میں موجود آٹھ ایکڑ میں سے دو ایکڑ اراضی وا گزار کرالی گئی۔ لینڈ ریونیو آفیسر محمد اشرف نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ہندو پنچائت کی 2ایکٹرُاراضی وا گزار کروائی گئی ہے یہ اراضی جندو بائی نے 1934میں شمشان گھاٹ اور مندر کے لئے وقف کی تھی۔ اراضی پر میونسپل کمیٹی کا پارک یونین کونسل کا دفتر اور تین اسکول قائم ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے2ا یکڑ اراضی واگزار کروا دی گئی ہے،ادہر صدر ہندو پنچائت ڈاکٹر راجکمار نےکہاکہ 50 سال سے ہندو برادری کی8ا یکڑ زمین میونسپل کمیٹی کے قبضے میں ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر آج ہمیں دوا یکڑ اراضی وا گزار کرواکر دی گئی ہے۔ہم سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

تازہ ترین