آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

برطانیہ،محکمہ آثار قدیمہ نے 1700 سال قدیم انڈاملنے کا دعویٰ کردیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے جنوب مشرقی شہر بکنگھم شائر میں محکمہ آثار قدیمہ نے 1700 سال قدیم انڈاملنے کا دعویٰ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بکنگھم شائر میں محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم کو کھدائی کے دوران غیرمعمولی چیزیں ملی ہیں جن میں ایک 1700 سالہ رومن انڈا بھی شامل ہے۔محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ رومن انڈے کو ممکنہ طور پر زرخیزی کی رسم میں استعمال کیا جاتا ہے جسے دریافت کرلیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق 9 سالہ لمبی کھدائی فلیس مارسٹن کے رومن گاؤں کے قریب بیری فیلڈز ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ سائٹ پر کی گئی تھی۔ماہرین کو انڈے کے علاوہ قدیمی چمڑے کے جوتے، لکڑی کے برتن، اوزار اور ایک انتہائی نایاب ٹوکری بھی ملی ہے۔

دل لگی سے مزید