• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مریم نواز معاملہ،حکومت کیلئے نیا امتحان، لیگی سیاست ناقابل فہم،کنفیوزڈ

کراچی(جنگ نیوز)پروگرام ”نیا پاکستان “ کے میزبان شہزاد اقبال نے پروگرام کے آغاز میں اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف علاج کے لئے ملک سے باہر چلے گئے ہیں اور اب ان کی صاحبزادی ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں کئی ہفتوں کی خاموشی کے بعد مریم نواز کی جانب سے لندن جانے کی خواہش سے یہ ظاہر ہوتا ہے کے شاید مریم نواز اگلے کچھ عرصے تک عملی سیاست سے مائنس ہی رہنا چاہتی ہیں۔

پروگرام ’نیا پاکستان‘


مریم نواز کی روانگی کا فیصلہ تو عدالت کرے گی مگر لگتا ہے بہت جلد حکومت کو اس حوالے سے ایک نئے امتحان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیوں کہ حکومت کئی بار یہ واضح کرچکی ہے کے چاہے کچھ بھی ہوجائے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالا نہیں جائے گااور نہ ہی انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور یہ ہی وجہ ہے کے مریم نواز نے وزارت داخلہ کے بجائے لاہور ہائی کورٹ میں ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے درخواست دی ہے مریم نواز کی درخواست سماعت کے لئے منظور بھی ہوگئی ہے۔

پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست ناقابل فہم ہے کنفیوزڈ سیاست کر رہے ہیں، نواز شریف کا بیانیہ بھی سمجھ نہیں آرہا لگتا نہیں ہے یہ حزب اختلاف کی سیاست ہے،مریم نواز شریف اگر والد کی عیادت کے لئے باہر جانا چاہتی ہیں تو بالکل جائیں مگر یہ بتائیں خاموش کیوں ہیں کس نے آپ کو خاموش کروایا ہے اگر آپ ایک جج کے خلاف پریس کانفرنس کرسکتی ہیں بھرپور طریقے سے تو آپ ایک پریس کانفرنس کریں اس مرتبہ کوئی روکے گا بھی نہیں۔

ن لیگ کے سینئررہنما محمد زبیر نے کہا کہ اتوار احتجاج کے لئے اچھا اور آسان دن ہوتا ہے اگر مرکزی قیادت یہاں ہوتی تو زیادہ بہتر احتجاج ہو پاتا، اگر پاکستان کا سیاسی پروسس اگر آگے چلنا ہے تو اس میں عمران خان کی کوئی جگہ نہیں ہماری بڑی سادہ سی التجا ہے کہ عمران خان اپنا رویہ ٹھیک کرلیں ڈیل کرنا سیکھیں۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کو تکلیف ہے ان کی دکانیں بند ہورہی ہیں ان کی کرپشن،منی لانڈرنگ کو روک دیا گیا اسی لیے عمران خان ان کو قبول نہیں ہے آپ کو قبول ہو نہ ہو عمران خان نے تو رہنا ہے حکومت کی پوزیشن بڑی واضح ہے کہ مریم کا نام ای سی ایل سے نہیں ہٹنا چاہئے دونوں بیٹے مفرور نواز شریف کو دستیاب ہیں تو منطق سمجھ نہیں آرہی ہے مریم نواز صرف راہ فرار چاہتی ہیں۔

تازہ ترین