• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر بارڈر مارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صباح نیوز)حکومت نے افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر بارڈر مارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بارڈر مارکیٹس کے قیام کے لئے وزارت تجارت کو ٹاسک دے دیا ۔ بارڈرز مارکیٹ سے مقامی آبادی کو تجارتی سہولیات میسر آسکیں گی۔ افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر مارکیٹس کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کے لئے افغان بارڈر پر باڑ لگائی گئی جس کی وجہ سے سرحد کے قریب آبادیوں میں تجارتی سرگرمیاں باالکل ختم ہو گئی تھیں ۔حکومت نے افغانستان اور ایران کی سرحد کے قریب بارڈر مارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین