• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مطالبات اور تحفظات، وفاقی حکومت نے تمام اتحادیوں سے رابطے تیز کردئیے

وفاقی حکومت نے تمام اتحادیوں سے رابطے تیز کردئیے 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے تمام اتحادیوں سے رابطے تیزکردئیے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اپنے اتحادیوں سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے پرعزم ہے۔اس سلسلے میں حکومتی رابطہ کمیٹی اتحادیوں سے ملاقاتیں کرکے ان کے تحفظات سے آگاہی حاصل کرکے ان کےتحفظات وزیر اعظم تک پہنچائے گی ۔رابطوں کا مقصد اتحادیوں کے مطالبات اور تحفظات کے بارے میں آگاہ رہنا ہے، ذرائع کاکہناہے کہ حکومتی رابطہ کمیٹی نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور بی این پی سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے،حکومتی رابطہ کمیٹی کا وفد جی ڈی اے کے وفد سے آئندہ ہفتے ملاقات کرے گا ۔حکومتی وفد میں پرویز خٹک، جہانگیر ترین، قاسم سوری اور ارباب شہزاد شامل ہیں ۔حکومتی وفد ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق سے بھی ملاقات کرچکاہے اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی سندھ کے مسائل پر ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ارکان کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تھی۔

تازہ ترین