• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس کا مواخذے کی کارروائی میں شرکت سے پھر انکار

واشنگٹن (جنگ نیوز)وائٹ ہاؤس نے امریکی ایوانِ نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جاری مواخذے کی کارروائی کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر اس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے وکیل پیٹ سپلونی نے ایوانِ نمائندگان کی جودیشری کمیٹی کے سربراہ جیرولڈ نیڈلر کو خط لکھا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے خلاف شروع کی گئی کارروائی بے بنیاد ہے۔ لہذٰا آئندہ ہفتے ہونے والی سماعت میں وائٹ ہاؤس اس میں شامل نہیں ہو گا۔
تازہ ترین