• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم روز عوام پر مہنگائی کا بم گراکر کہتے ہیں گھبرانا نہیں، مریم اورنگزیب

لندن (جنگ نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم روزعوام پر مہنگائی کابم گراکرکہتے ہیں گھبرانانہیں،قوم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والوں نے 15 ماہ میں ملک میں روزگار ،کاروباراور معیشت کو ختم کردیا،عمران صاحب !آپ قوم کیلئے بری خبر بن چکے ، اپنی نالائقی، نااہلی اور مہنگائی سےعوام کو اور کتنا رلائیں گے؟ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والوں نے 15 ماہ میں ملک میں روٹی ،روزگار ،کاروباراور معیشت کوبند کردیاہے،15 ماہ سے جھوٹے ، نااہل حکمران ملک پر مسلط ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 15ماہ میں بارہ ہزار ارب کا تاریخی قرضہ جبکہ مہنگائی41 فیصد بڑھ گئی ہے لیکن کہا جارہاہے کہ گھبرانا نہیں۔مریم نے کہا پندرہ ماہ سے جھوٹے ، نالائق اور نااہل ملک پہ مسلط ہیں ،عمران صاحب ہر روز غریب عوام پر مہنگائی کا بم پھینک کر کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ عمران صاحب! آپ قوم کیلئے بری خبر بن چکے ہیں ،عمران خان اور انکی ٹیم نے صرف جھوٹ کو سستا کیا۔ انھوں نے استفسار کیا کہ عمران صاحب اپنی نالائقی، نااہلی اور مہنگائی کے ظلم سے قوم کو اور کتنا رلائیں گے؟۔انہوں نے کہا کہ پندرہ ماہ میں گیس کی قیمت میں سو فیصد اور گیس کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ کر کے کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔

تازہ ترین