• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں ہڑتال، ہنگامہ آرائی پر 187افراد گرفتار

پیرس (مائندہ جنگ ) فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف گزشتہ روز دوسرےدن بھی ہڑتال جاری رہی، فرانس بھر کی مختلف یونینز نے 10 دسمبر کو دوبارہ ہڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جمعرات کی شام کو پیرس سمیت مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 187 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہڑتال کے پہلے دن کی کامیابی کے بعد، یونینز نے 6 دسمبر بروز جمعہ کو سماجی تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ جمعہ کی صبح سے ہی مظاہرین نے ٹریفک معطل کردیا جس کے باعث مختلف شہروں میں کئی گھنٹے ٹریفک جام رہا تاہم شام کے وقت صورتحال میں کچھ بہتری واقع ہوئی ۔
تازہ ترین